میری دعائیں ایک ہفتے میں قبول ہو جاتی ہیں، متھیرا

پاکستانی اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ ان کی دعائیں ایک ہفتے میں قبول ہو جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر متھیرا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے اپنی قبول ہونے والی دعاؤں سے متعلق گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرویو میں متھیرا کا کہنا تھا کہ انسان اللہ سے گفتگو کر کے ہلکا محسوس کرتا ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے جو دعا کرتی ہوں وہ زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں قبول ہو جاتی ہے۔ دوران انٹرویو متھیرا کا کہنا تھا کہ اگر انسان کا رشتہ خدا کے ساتھ اعتماد کا ہو تو خدا آپ کی بہت سی چیزوں کو معاف کرکے آپ کو عطا کر دیتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ اداکارہ متھیرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ 30 سال کی عمر کے بعد جب میں نے اپنی ذات میں تبدیلی چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کر دی، میں صلوۃ الحاجات باقاعدگی سے پڑھتی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا اب میرا مقصد ہے کہ دن میں کم از کم 2 سے 3 فرض نمازیں بھی ادا کروں کیونکہ سونے اور کام کرنے کی وجہ سے 5 وقت کی نماز نہیں ادا کر سکتی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply