اورنج ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کا جائزہ لینے کے لیے ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
اجلاس میں اورنج ٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ خواتین اور طلباء کو اورنجی ٹرین کے کرائےمیں رعایتی پیکیج دیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سٹیشنز پر بھی سولر سسٹم لگائے جائیں گے، الیکٹرک بسوں کا پہلا پائلٹ پراجیکٹ لاہور میں شروع کیا جائے گا۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں