بھارت کا سیٹلائٹ مشن ناکام ہوگیا ہے اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چیئرمین نے اس ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کا سیٹلائٹ مشن ناکام ہوگیا ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ملک کی پہلی نیکسٹ جنریشن اسمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل (SSLV-D1) کا مشن ناکام ہوگیا ہے۔
ڈاکٹر سومناتھ نے کہا کہ اس لانچ وہیکل کی مدد سے لانچ کیے گئے دونوں سیٹلائٹس ای او ایس-02 اور آزادی سیٹ غلط مدار میں نصب ہونے کے بعد نیچے آگئے اور اب وہ کسی کام کے نہيں رہے ہیں۔ ایس ایس ایل ویD1 تینوں مراحل میں شاندار پرواز کرنے اور معمول کی کارکردگی کے بعد سیٹلائٹس کو درست مدار میں نہیں پہنچا سکا۔
چیئرمین اسرو نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ماہرین کا ایک گروپ اس کی ناکامی کی وجوہات کا پتہ لگائے گا۔اسرو ضروری بہتری کے بعد جلد ہی ایس ایس ایل وی-D2 لانچ کرے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں