ثاقب نثار نے ڈیم فنڈز کی تفصیلات بتا دیں

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نےڈیم فنڈز کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے جمع کرائے تھے۔

ایک تقریب سے خطاب میں ثاقب نثار نے کہا کہ رقم کی حفاظت کیلئے 5 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا، جمع ہونے والی رقم کو اس بینچ نے انویسٹ کردیا تھا جو بڑھ کر 17 ارب روپے ہوگئی تھی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس تیزی سے ہم ڈیم کی تعمیر کرانا چاہتے تھے اس میں جو رکاوٹیں آئیں اس کا ذکر نہیں کرنا چاہتے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے ثاقب نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثاقب نثارغریب کو انصاف کیلئے نہیں سیاسی دکان چمکانےکیلئے عدالت لگاتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کے میدان میں سیاست کو شجرہ ممنوعہ قرار دینا چاہیے، تعلیم اور صحت کے میدان میں سیاست کی قطع اجازت نہیں ہونا چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply