• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر روانہ

سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر روانہ

سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کے یے پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر روانہ ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور ایف سی کاسیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور ایف سی کے جوان ریلیف کے کاموں میں مدد کررہے ہیں۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں آرمی کے 2ہیلی کاپٹرز کراچی سے لسبیلہ اور اوتھل روانہ ہوئے ہیں۔دونوں ہیلی کاپٹرز خراب موسم کےباعث متاثرہ علاقوں میں روانہ نہ ہو سکے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں گے۔ہیلی کاپٹر ضروری امدادی سامان بھی منتقل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جی اوسی نےگوادرمیں ریلیف اورریسکیوسرگرمیوں کی خودنگرانی کی۔متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکس اسٹاف متاثرین کوطبی امدادفراہم کررہےہیں۔

ڈی جی خان میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں فوجی دستوں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔متاثرہ افرادکوطبی امدادکی فراہمی کیلئے2میڈیکل کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں

Advertisements
julia rana solicitors london

کراچی میں سیلابی پانی نکالنےکی کوششوں سمیت جامشورواورگھارومیں بھی پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

  • julia rana solicitors
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply