کینیڈا کے شہر لینگلی میں فائرنگ سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
لینگلی پولیس کی ترجمان ریبیکا پارسلاو کے مطابق، شہر کے کئی مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں متعدد بے گھر افراد ہلاک ہوگئے۔
تاہم کتنے شہری فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے،اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں