• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مالی سال 2022میں ترسیلات زر بڑھ کر ریکارڈ 31.2 ارب ڈالر ہوگئیں

مالی سال 2022میں ترسیلات زر بڑھ کر ریکارڈ 31.2 ارب ڈالر ہوگئیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 22 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے31.2ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022میں ترسیلات زر ریکارڈ سطح تک بڑھ گئیں۔ رواں مالی سال ترسیلات زر 31.2 ارب ڈالر ہوگئیں۔

جون 2022 میں بیرون ممالک سے 2.76 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں۔دو ارب ماہانہ ترسیلات بھیجے جانے کا یہ 25 واں مہینہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ترسیلات زر میں گزشتہ سال کی نسبت 18.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

julia rana solicitors london

اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب،متحدہ عرب امارت،برطانیہ اورامریکا سے بھیجی گئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply