نئی دہلی(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا زندگی کا اہم حصہ ہے۔ کسی کیلئے ٹائم پاس تو کسی کیلئے ضرورت بن گیاہے۔ بزنس بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کئے جانے لگے ہیں ۔ علاوہ ازیں فحش باتیں اور نازیبا سرگرمیاں بھی نظر آتی ہیں۔ نامناسب سرگرمیوں کو لگام لگانے کیلئے ٹویٹر 18دسمبر سے نئے رولزلاگو کریگی۔ اگر اکاؤنٹ ہولڈر نے نامناسب زبان استعمال کی یا غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری رکھیں یا اصولوں کی خلاف ورزی کی تو ان کا اکاؤنٹ بند کردیا جائیگا۔ ٹویٹر نے واضح کیا کہ تمام اکاؤنٹ پر نظر رکھی جاتی ہے لہذا تنقید کرتے وقت یا کسی کا مذاق اڑاتے وقت یوزرغلط بیانی اور فحش کلامی سے باز رہیں ۔
Related
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں