لاہور میں بھی دھرنا ختم،سڑک کھل گئی

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہورمیں بھی دھرنا ختم ہوگیا۔ حکومت پنجاب سے کامیاب مذاکرات اور تحریری معاہدے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، رانا مشہود اور زعیم قادری نے مذاکرات کئے۔ دھرنا ختم ہونے سے مال روڈ چیئرنگ کراس پر 7 دن سے بند سڑک کھل گئی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق مطالبات کی منظوری کے لئے حکومت کوایک ماہ کی مہلت دی گئی ۔ صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ کے استعفیٰ کامعاملہ خواجہ حمیدالدین سیالوی پرچھوڑدیا گیا۔راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ 20دسمبرتک سامنے لانے پر اتفاق ہوا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشرف جلالی نے کہا کہ تمام مطالبات کومان لیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے متنازع بیانات پر کمیٹی تشکیل دے گی۔حکومت نے شہدا، گرفتار اور زخمی افراد کی فہرستیں بھی دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے پر ایک ماہ کے دوران عمل درآمد نہ ہوا تو دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply