• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روس کے اینجلز ایئربیس پر یوکرینی ڈرون حملے میں 3 فوجی ہلاک

روس کے اینجلز ایئربیس پر یوکرینی ڈرون حملے میں 3 فوجی ہلاک

یوکرین فورسز کے روس کے ایک اہم ائیربیس پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 روسی فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرینی ڈرون کو اینجلز ایئربیس سے ٹارگٹ کیا گیا، جس کا ملبہ گرنے سے فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرینی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کا ملبہ گرنے سے اہلکار ہلاک ہوئے۔

چند ہفتوں کے دوران روس کی اینجلز ایئربیس پر یہ دوسرا حملہ ہے، حالانکہ یہ بیس یوکرین سے تقریباً 600 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق ائیربیس پر موجود جنگی طیاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس کے ٹی یو-95 اور ٹی یو-161 بمبار طیارے اینجلز ایئربیس پر تعینات ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply