• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سندھ میں مون سون کے طاقتور اسپیل نے نظام زندگی مفلوج کر دی

سندھ میں مون سون کے طاقتور اسپیل نے نظام زندگی مفلوج کر دی

سندھ میں مون سون کے طاقتور اسپیل نے نظام زندگی مفلوج کر دی، کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سےبارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے، آئی آئی چندریگر، قائد آباد ،ایئرپورٹ، ملیر لانڈھی، کورنگی ، شاہ فیصل کالونی ، بفرزون، سرجانی ٹاون اور اطراف میں رات بھر بادل جم کربرسے۔

محکمہ موسمیات نے چھبیس جولائی تک بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ تیس جولائی کو بارش کے ایک اور سسٹم کے اثرانداز ہونے کا امکان بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں نے کراچی کو ڈبو دیا ہے، سڑکیں، گلیاں، بازار پانی میں ڈوب چکے ہیں، جبکہ شہریوں کے موٹرسائیکل، گاڑیاں، رکشے سڑکوں پر بند پڑے ہیں۔

شدید بارشوں سے کے ایم سی کا ہیڈکوارٹر بھی پانی میں گھر گیا ہے، شہریوں کو ناگن چورنگی ڈوبنے سے شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے، کپڑا مارکیٹ، فردوس مارکیٹ، ناگن چورنگی مارکیٹ بھی پانی پانی ہو گئیں ہیں۔

اولڈ سٹی ایریا کی گلیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں، جبکہ کلفٹن، بہادر آباد، گلزار ہجری میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، گجر نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے محمود آباد نالہ اوور فلو ہونے سے پانی ایڈمن سوسائٹی میں داخل ہو گیا ہے۔

بارش کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد میں آج چھٹی دی گئی ہے، گرین لائن بس سروس بھی بند رہے گی، دادو، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو الہ ، ٹنڈو محمد خان میں بھی تعطیل ہے، سندھ حکومت نے نجی شعبے سے دفاتر اور فیکٹریاں بند رکھنے کی اپیل بھی کی ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے بھی کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، تاہم ضروری سروسز اور رین ایمرجنسی میں کام کرنے والے دفاترکھلے رہیں گے۔

جامعہ کراچی کے آج ہونے والے امتحان ملتوی کر دئیے گئے ہیں، اور سندھ اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ نے معمول کے مطابق ٹریڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق اس اسپیل کے ابھی مزید دو دن باقی ہیں، جبکہ جولائی کے آخری دنوں میں بارشوں کا ایک اور اسپیل بھی آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں بھی تیز بارش ہوئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply