• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں کھیلنے کیلئے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے سکتا ہوں، معین علی

پاکستان میں کھیلنے کیلئے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے سکتا ہوں، معین علی

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

معین علی کا کہنا ہے کہ اگر انگلینڈ نے مجھے پاکستان کے دورے میں شرکت کا پوچھا تو وہ ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس بھی لے سکتے ہیں۔

یاد رہے معین علی کا تعلق پاکستان سے ہے، بی بی سی ٹیسٹ میچ اسپشل میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں سپر لیگ کھیل چکے ہیں لیکن انگلینڈ ٹیم کے ساتھ پاکستان جانا تاریخی ہو گا، کیونکہ انگلینڈ ٹیم کئی سالوں سے پاکستان کھیلنے نہیں گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے کتنی محبت کرتے ہیں، اور ان کا پیار ہمیشہ آپ کو خوش کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ رواں برس موسم سرما میں پاکستان کا دورہ کرنے کو بھی تیار ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ میک کولم نے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ وہ وائٹ بال کی کرکٹ تک محدود ہونے والے اسٹارز کو واپس ٹیسٹ کرکٹ میں لانے کی کوشش کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply