• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خواتین حس مزاح رکھنے والے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں، تحقیق

خواتین حس مزاح رکھنے والے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں، تحقیق

SHOPPING

ویسے تو جب کسی انسان کودوسرے انسان کی کوئی  ادا پسند آجائے تو وہ دل میں جگہ بنا لیتا ہے لیکن حس مزاح رکھنے والا شخص پوری محفل کی جان ہوتا ہے اور جب یہ محفل خواتین کی ہوتو یہ حس کچھ زیادہ ہی کام آتی ہے اسی لئے بھارت میں  ماہرین نفسیات نے وہ وجوہات ڈھونڈھ نکالی ہیں جس کی وجہ سے خواتین حس مزاح رکھنے والے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔ 

ایسے مرد کسی کو بورنہیں ہوتے دیتے:  ایسے نوجوان جب کسی محفل میں بیٹھے ہوں تو وہاں وہ کسی کو بور نہیں ہونے دیتے اور جب کوئی ساتھی بور ہو رہا تو یہ اپنی حس مزاح سے اسے ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں اسی لیے ایسے نوجوانوں کے ساتھ ہر کوئی سیر تفریح پر جانے کو ترجیح دیتا ہے۔

بہت تخلیق کار ہوتے ہیں: ایسے مردوں میں بہت تخلیقی صلاحتیں موجود ہوتی ہیں کیونکہ جب آپ کسی بھی مصنف سے پوچھیں کہہ سب سے مشکل لکھنا کیا ہے تو کہے گا کامیڈی اس لیے حس مزاح رکھنے والے مرد اپنی تخلیقی صلاحتیوں سے لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں، ایسے لوگوں کے پاس بہت سے موضوعات پر وسیع معلومات ہوتی ہے جسے وہ موقع کی مناسبت سے  استعمال کرتے  ہیں۔

سوشل ہوتے ہیں: حس مزاح رکھنے والے مرد خراب صورت حال کو اپنے بروقت برجستہ اور ہلکے پھلکے مزاح سے کنٹرول کر لیتے ہیں، انہیں آپ کتنے ہی اجنبیوں کے درمیان چھوڑ دیں وہ فوراً ہی خاموشی توڑ کر سب کو ہنسنے پر مجبورکردیتے ہیں۔

مشاہداتی صلاحتیں موجود ہوتی ہیں: حس مزاح رکھنے والے مرد اپنے اردگرد کے لوگوں اور چیزوں کا گہرائی سے مشاہدہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بہت خوبصورتی سے مزاحیہ کا مواد نکال لیتے ہیں۔

محفل مین خواتین کی آنکھ کا تارا ہوتے ہیں:  محفلوں میں ایسے مردوں کے ساتھ خواتین بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ساتھ بیٹھ جاتی ہیں  کیونکہ ان کے اٹھنے اور بیٹھنے کا انداز آپ کو ہنسنے پر مجبور کردیتا ہے اورایسی محفلوں میں  وہ خود کو تھوڑا  بیوقوف بنا کربھی پیش کرتے ہیں  ۔

پارٹی میں شامل افراد کو گرویدہ بنالیتے ہیں: حس مزاح رکھنے والے افراد جب کسے سے ملتے ہیں تو اس کے  تمام دوستوں کے ساتھ بھی گھل مل جاتے ہیں اور پارٹی میں اپنے مزاح سے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں اور کسی کو بھی بوریت کا شکار نہیں ہوتے دیتے بھی ۔

پراعتماد ہوتے ہیں: ایسے مرد بہت بااعتماد ہوتے ہیں اور بعض اوقات دوسروں کو نشانہ بنا کر مزاح پیدا کرلیتے ہیں تاہم یہ بہت جذباتی ہوتے ہیں اس لیے ان کے ساتھ مزاق کرنے میں کچھ محتاط رہنا چاہئے۔

SHOPPING

دوسروں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں: حس مزاح رکھنے والے مرد سے آپ زیادہ دیر تک ناراض نہیں رہ سکتے اس کا کوئی بھی جملہ اور مذاق آپ کے ناراض چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتا ہے اور آپ بھول جاتے ہیں کہ کیوں ناراض تھے بلکہ بعض اوقات ایسے مرد تو  رونے والوں کو بھی ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *