• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر صرف 46 فیصد شہریوں کا اظہار اطمینان

پاکستان سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر صرف 46 فیصد شہریوں کا اظہار اطمینان

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے ماہانہ عداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں،پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی ،پنجاب سے 22 لاکھ ، خیبر پختونخوا سے 6 لاکھ اور سندھ سے 5 لاکھ شہریوں کا پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، بلوچستان سے 51 ہزار جبکہ وفاق سے 77ہزار شہری رجسٹرڈ ہو گئے ،شہریوں کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 4.4 ملین شکایات درج کی گئی ہیں، پاکستان سے42 لاکھ اور اورسیز پاکستانیو کے جانب سے 2 لاکھ 15 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں،پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اب تک 40 لاکھ شکایات نمٹائی گئی ہیں،

واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے شہریوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے. تا ہم کئی علاقوں میں افسران شکایت پر کاروائی نہیں کرتے اور حل کئے بغیر ہی اوکے کی رپورٹ بھیج دی جاتی ہے

Advertisements
julia rana solicitors london

تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کو موثر انداز میں سننے اور انہیں حل کرنے کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا آغاز کیا تھا اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویزبراہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply