• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جو تحائف گھر لے گیا، وہ واپس لیں، کیا کیا ملا؟اسے پبلک کریں، عدالت کا حکم

جو تحائف گھر لے گیا، وہ واپس لیں، کیا کیا ملا؟اسے پبلک کریں، عدالت کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔

تحائف کی معلومات پبلک کرنے کے کیس میں جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیئے کہ بیرون ملک سے ملے تحائف کوئی گھر لے گیا ہے تو واپس لیں۔

گزشتہ بیس سال کے تحائف کو بے شک اسی طرح دیکھ لیں، بیرون ملک جو تحائف جاتے ہیں وہ قومی خزانے سے خریدے جاتے ہیں، باہر سے آئے سب تحائف بھی نمائش کیلئے رکھے جانے چاہئیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ مجھے تازہ ہدایات لینے کیلئے وقت چائیے۔ عدالت نے کہا آپ ہدایات لیں لیکن تب تک انفارمیشن کمیشن کے حکم پر عمل کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انفارمیشن کمیشن نے کہا تحائف کی معلومات شہری کو دیں تو دے دیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply