ایلون مسک کا ٹوئٹر ٹیم میں شامل ہونے سے انکار

لگژری کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا ، اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کو بھی سنبھالنے جا رہے تھے، لیکن اب انہوں نے ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

مسک ٹوئٹر کے سب سے زیادہ شیئر خریدنے کے بعد مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہونے جا رہے تھے۔ جس کی تصدیق ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو  پراگ اگروال نے  کی تھی۔ اب ان کے شامل نہ ہونے کی تصدیق بھی چیف ایگزیکٹو نے ٹوئٹر کے ذریعے ہی کی ہے۔

پراگ اگروال نے ٹوئٹ میں ٹوئٹر ٹیم کو کی گئی ای میل کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا، جس میں بتایا کہ 9 اپریل کو آفیشلی ایلون مسک ان کے بورڈ کا حصہ بنے ، لیکن اسی دن ایلون نے ٹیم میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔انہوں نے اس کی وجہ تو نہیں بتائی، لیکن لکھا کہ مسک ان کے سب سے بڑے شئیر ہولڈر ہیں اور وہ ہمیشہ ان کے ان پٹ کی قدر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے مقاصد اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جو فیصلہ ہم کرتے ہیں  اس پر عمل درآمد کرنا بھی صرف ہمارے ہاتھ میں ہے، کسی اور کے نہیں۔

اس سے پہلے پراگ اگروال ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد کمپنی کو یقین ہوگیا کہ وہ ان کے لیے فائدہ مند ہیں، اس لیے انہیں بورڈ آف ڈائریکٹر کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جس پر ایلون مسک نے جواب دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ  ٹوئٹر میں نمایاں بہتری لانے کے لیے پیراگ اور ٹوئٹر بورڈ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہوں!

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply