• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا ٹیسٹنگ کٹس وافر تعداد میں موجود ہیں، فیاض الحسن چوہان

کورونا ٹیسٹنگ کٹس وافر تعداد میں موجود ہیں، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو کورونا وائرس کے بحران میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اور پنجاب میں فوڈ چین کا تسلسل برقرار رکھنے کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 25 سیل پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک عوام کی سہولت کے لیے موجود ہیں جبکہ حکومت ابھی تک 25 ہزار سے زائد افراد کو آئسولیٹ کرنے کے انتظامات کر چکی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز دو دن پہلے منتقل کر دی گئی ہیں۔

کرونا کٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے پاس کورونا ٹیسٹنگ کٹس وافر تعداد میں موجود ہیں جبکہ سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنے سے کورونا کو روکا جا سکتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام احتیاط کریں اور اپنے گھروں میں رہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 500 سے تجاوز کر گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply