• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صدر عارف علوی کا وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف نہ لینے کا فیصلہ

صدر عارف علوی کا وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف نہ لینے کا فیصلہ

صدر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی مختصر چھٹی پر چلے گئے ہیں، ان کی جگہ چئرمین سینیٹ صادق سنجرانی شہباز شریف سے حلف لیں گے۔

خیال رہے کہمیاں شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے 174 ووٹ حاصل کیے۔

ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی تمام ارکان سمیت مستعفی ہو کر ایوان کا بائیکاٹ کر گئے۔

پینل آف چیئر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیےووٹنگ کرائی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایاز صادق نے اعلان کیا گیا کہ میاں شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ شاہ محمود قریشی کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply