• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ماسکو کے میئر کی اہلیہ نے بائیڈن کے بیٹے کو 35 لاکھ ڈالرز دیے: ٹرمپ کا الزام

ماسکو کے میئر کی اہلیہ نے بائیڈن کے بیٹے کو 35 لاکھ ڈالرز دیے: ٹرمپ کا الزام

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ماسکو کے میئر کی اہلیہ نے موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن کو 35 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم دی تھی۔

ہم نیوز نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوبائیڈن کے صاحبزادے کی جانب سے رقم وصولی کے متعلق معلومات مہیا کریں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ایسے وقت میں یہ مطالبہ کیا ہے کہ جب روس و امریکہ کے درمیان یوکرین میں فوجی مداخلت کے باعث موجود کشیدگی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔

انہوں ںے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 35 لاکھ امریکی ڈالرز خطیر رقم ہے اور روسی صدر کو اس کی بابت علم ہوگا تو انہیں چاہیے کہ وہ معلومات فراہم کریں۔

ماسکو کے میئر کی اہلیہ نے بائیڈن کے بیٹے کو 35 لاکھ ڈالرز دیے: ٹرمپ کا الزام

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل بھی صدارتی مہم کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ جوبائیڈن سے سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے ہنٹر بائیڈن نے ماسکو کے میئر یوری لژکوف کی اہلیہ ایلینہ بتورینا سے رقم بٹوری تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاسی مخالفین پرماضی میں بھی تواتر کے ساتھ الزامات عائد کیے ہیں لیکن کبھی بھی انہوں ںے اس حوالے سے ٹھوس ثبوت و شواہد فراہم نہیں کیے ہیں۔

عالمی میڈیا نے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور حکومت میں یوکرین کے صدر وولودمیر زیلنسکی پر بھی دباؤ ڈالا تھا کہ وہ جو بائیڈن کے بیٹے سے متعلق غیر قانونی معلومات فراہم کریں جو یوکرین کی ایک کمپنی کے ساتھ کام بھی کر چکے تھے۔

انہی الزامات کی بنا پر 2019 میں امریکی ایوان نمائندگان نے سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز بھی کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دلچسپ امر ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں روس سے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ وہ اس وقت کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے خلاف لاپتہ ای میلز مہیا کرے۔ انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ ایسا کرنے کی صورت میں امریکی میڈیا کی طرف سے بھاری انعام بھی دیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply