اسلام آباد،پشا ور موٹر وے کھلی ہے،ترجمان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)موٹروے ایم ون اسلام آباد سے پشاور تک گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھلی ہے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک کھلی ہے۔ اسلام آبادسے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے ۔متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی یقینی بنایا جا رہا ہے۔جی ٹی روڈ مندرہ، ٹیکسلا، گوجرانوالہ اور راوی کے مقامات پر بند ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسٹیڈیم روڈ، نائنتھ ایونیو، کشمیر ہائی وے اور آئی جے پی روڈ کھلے ہیں۔ ائیر پورٹ کی طرف سے آنے والی گاڑیوں کو کہاگیا ہے کہ وہ راول روڈ، مری روڈ، اسٹیڈیم روڈ، نائنتھ ایونیو اورکشمیر ہائی وے استعمال کریں۔ریڈ زون، جی سیون ، جی سکس ، جی فائیو، ایف سیون، ایف سکس اورملحقہ علاقوں کے رہائشی، گاڑیوں کی آمدورفت کےلئے موہڑہ نور، چھٹہ بختاور ،جناح ایونیو اور بنی گالہ کے شاہرا ہیں استعمال کرسکتے ہیں۔ایوب چوک،میرٹ ہوٹل اور مارگلہ روڈ کے ذریعے ریڈ زون، ایف فائیو اور جی فائیو سیکڑوں تک رسائی ممکن ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply