سلام آباد(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ دھرنا جاری رہے گا اب ایک وزیرنہیں پوری کابینہ کو جانا ہوگا۔
تحریک لبیک کی مرکزی مجلس شوری کا ہنگامی اجلاس علامہ خادم حسین رضوی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں شرکت سے قبل پیرافضل قادری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالات کی ذمے دار حکومت ہے تاہم اب ایک وزیر نہیں پوری کابینہ کو جانا ہوگا جب کہ مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔
علامہ خادم رضوی نے کہاکہ اب ساری کابینہ کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں تاہم مذاکرات اب ہمارے شہداکی تدفین کے بعد ہوں گے، انہوں نے کہا کہ کوئی پیر یا عالم مذاکرات کی پیشکش نہ کرے، ہماری اپنی کمیٹی مذاکرات فیصلہ کریگی جب کہ انتظامیہ سے دھرنے کے نقصان کا جواب لیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں