بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور گرو پ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، شیریں مزاری اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں اعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر کیلئے اعتماد حاصل کرنے کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں عمران خان نے ملک گیر رکن سازی مہم کو بھی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پارٹی 29 اپریل سے عام انتخابات کیلئے مہم شروع کرے گی جس کا آغاز ایک ریلی کے ساتھ لاہور سے ہوگا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں