• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب میں ملازمہ کر ہراساں کرنے پر غیر ملکی کو 8 ماہ قید

سعودی عرب میں ملازمہ کر ہراساں کرنے پر غیر ملکی کو 8 ماہ قید

سعودی عرب کے شہرمکہ مکرمہ میں خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے پر ایک عرب غیر ملکی کو 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون نے عدالت کے سامنے اس واقع کی قسم اٹھائی اور ایک خاتون کو بطورگواہ بھی پیش کیا، جس کر بعد عدالت نے فیصلہ دیا۔

خاتون کی وکیل کا کہنا ہے کہ سعودی قوانین کے تحت خاتون کو چھیڑنے کا الزام ثابت ہونے پر دو سال تک قید کی سزا اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

اسلامی تعزیرات کے مطابق الزام لگانے والی خاتون کو دو گواہ پیش کرنے ہوتے ہیں، لیکن مزکورہ خاتون صرف ایک گواہ پیش کر سکی، جس کے بعد اس کی قسم پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے غیر ملکی کو مجرم قرار دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا ہے کہ عدالت نے شواہد کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی کو 8 ماہ قید کی سزا پر اکتفا کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply