سابق امریکی صدر کی سوشل میڈیا ایپ آج لانچ ہو گی

سابق امریکی صدر نے فیس بک اور ٹوئٹر کو ٹکر دینے کا فیصلہ کر لیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹروتھ نامی سوشل میڈیا ایپ رواں ہفتے سے ایپل کے پلے اسٹور پر دستیاب ہو گی۔

سی ای او ڈیوین نونس نے اعلان کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل آج سے ایپل ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جا سکے گا جبکہ مارچ کے آخر تک یہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

نونس ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) میں بطور چیف ایگزیکٹو شامل ہونے کے لیے اس سال کے آخر میں کانگریس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

یاد رہے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ٹوئٹر پر طالبان کی موجودگی تو ہے لیکن عوام کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کرا دیا گیا۔ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کا کہنا ہے کہ ٹروتھ سوشل نیٹ ورک سیلیکون ویلی کی بگ ٹیک کمپنیوں کے خلاف لڑے گا، جنہوں نے امریکہ میں مخالف آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے یکطرفہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔ سابق صدر کا انٹرپرائز سبسکرپشن ویڈیو سروس بھی بنائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ امریکی انتخابات سے قبل ٹوئٹر نے اشتعال انگیز ٹوئٹس کرنے پر جنوری میں ٹرمپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply