روس نے جوہری میزائلوں کے تجربات کا آغاز کر دیا

روس نے جوہری میزائلوں کے تجربات کا آغاز کر دیا۔

صدر ولادیمیر پوٹن نے کریملن سے روسی جوہری میزائلوں والی تجرباتی فوجی مشق کا آغاز کیا۔ اس موقع پر بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشنیکو بھی صدر پوٹن کے ساتھ موجود تھے۔

ماسکو حکومت کے مطابق روسی فوج نے بیلسٹک اور کروز میزائل داغے جب کہ ایک ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا۔

ماسکو حکومت کے ترجمان نے جوہری مشقوں کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد اسٹریٹیجک جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے روسی تیاری کو جانچنا تھا۔

یہ تجربات ایسے موقع پر کیے گئے ہیں جب مغربی ممالک کی جانب سے روس کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ طاقت کے زور پر ملکی سرحدوں میں کسی بھی تبدیلی کی کوشش سے باز رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مغربی ممالک کا الزام ہے کہ روس یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ روس کی ایک لاکھ سے زائد فوج یوکرائنی سرحد پر موجود ہے تاہم روس ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply