• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسحاق ڈار کی چھٹی منظور، وزیر خزانہ کا قلمدان لے لیا گیا

اسحاق ڈار کی چھٹی منظور، وزیر خزانہ کا قلمدان لے لیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے بدھ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار کی چھٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا ہے۔اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو 20 نومبر کو خط لکھا تھا جس میں اپنے علاج کے لیے چھٹی کی درخواست کی تھی۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار اِن دنوں لندن میں زیرِ علاج ہیں جبکہ احتساب عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے بدھ کی رات دو نوٹیفیکیشن جاری ہوئے۔ ایک نوٹیفیکیشن اسحاق ڈار کی تین ماہ کی چھٹی کی منظوری کے حوالے سے ہے، اور دوسرا نوٹیفیکیشن میں اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے کا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسحاق ڈار کی چھٹیوں کے دوران وزیر خزانہ کا قلمدان وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس ہو گا۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ کے دوران اسحاق ڈار واپس آ کر اپنی وزارت کا چارج دوبارہ سنبھال سکتے ہیں۔اسحاق ڈار کے خلاف معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے سے متعلق ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھا تھا۔پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ عہدے پر فائض وزیر خزانہ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہو۔اسحاق ڈار حکمران جماعت کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سمدھی بھی ہیں۔ نیب نے اس ریفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ کے زیر استعمال تین اکاونٹس بھی منجمند کیے ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply