روسی صدر پیوٹن نے عالمِ اسلام کے دل جیت لیے۔۔اقصیٰ اصغر

سالانہ پریس کانفرنس میں روسی صدر پیوٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین مذہبی آزادی اور مسلمانوں کے جذبات کی خلاف ورزی ہے۔
“روس میں بہت ساری نسلوں کے مختلف اعتقاد کے اور مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔اور روس ایک ایسی ریاست کے طور پر تیار ہوا جس میں سب مل کر رہتے ہیں۔چاہے ان کی نسلی اعتقاد الگ ہیں۔اور ہم ایک دوسرے کی روایات کا احترام کرنے کے عادی ہیں مگر کچھ دوسرے ممالک اس چیز کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔”

پیوٹن نے فنکارانہ آزادی کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ
“لوگوں کی اپنی اپنی حدود ہے  اور ان کی آزادی کی خلاف ورزی کرنا بھی کسی طور پر درست نہیں ہے۔”
پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے پیوٹن کے جو جذبات ہیں ہم امت مسلمہ ان کے شکر گزار ہیں۔پوری دنیا کے مسلمان ان کو پیغامات بھیج رہے ہیں ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔کہ انہوں نے مسلمانوں کے دل کی بات کی ہے پوری دنیا میں مسلمانوں کی نمائندگی کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹویٹ کے ذریعے پیوٹن کے اس اقدام کا شکریہ ادا کیا۔
وہ کام جو ہمارے علما  کرام نہیں کر سکتے۔وہ ہمارے عالمی لیڈروں کو کرنا چاہیے۔کیوں کہ ان کی آواز پوری دنیا میں سنی جاتی ہے۔ اور علما  کرام کی بات کو صرف ایک خاص طبقہ سنتا ہے۔جب کہ عالمی لیڈروں کی بات کو عالمی سطح پر بہت زیادہ پذیرائی ملتی ہے اور ان کی بات ایک خبر بن کر پوری دنیا میں پھیلتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان نے اس ایجنڈے کو اٹھایا تھا اور ان کے ساتھ ساتھ طبیب اردگان نے بھی جن کی آواز پوری دنیا میں سنی گئی۔طیب اردگان اور عمران خان کے ساتھ پیوٹن کے بہت اچھے تعلقات ہیں ، جس کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے اپنے سالانہ اجلاس میں ان کے موقف کی تائید کی۔

Facebook Comments

Aqsa Asghar
میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ریلیشنز کی طالبہ ہوں۔اور ساتھ لکھاری بھی ہوں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply