پی ٹی وی ریکوری کیس، 19 کروڑ روپے برآمد کرنے کا حکم

اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی وی ریکوری سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے پرویز رشید، اسحاق ڈار، عطاالحق قاسمی اور فواد حسن فواد سے 19 کروڑ روپے کی ریکوری 3 ماہ میں کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19 کروڑ روپے ریکوری کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے ڈسٹرکٹ کلیکٹر اسلام آباد کو قانون کے مطابق ریکوری کا حکم دیا۔

پی ٹی وی ریکوری عملدرآمد کیس کا فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی نے سنایا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق ریکوری کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ عطا الحق قاسمی تعیناتی کیس کا سپریم کورٹ نے 8 نومبر 2018 کو فیصلہ سنایا تھا اور سپریم کورٹ نے پی ٹی وی کے 19 کروڑ روپے کی ریکوری کا حکم دیا تھا۔

julia rana solicitors

پی ٹی وی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply