• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیالکوٹ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیر اعظم

سیالکوٹ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان سے سیکرٹری جنرل جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) نے ملاقات کی۔ جس میں وزیر اعظم نے ایک بار پھر سانحہ سیالکوٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سری لنکن شہری کی موت پر دکھ ہوا اور سانحہ سیالکوٹ جیسی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات لیے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل سارک آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply