• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کوئٹہ میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے آپریشن کا آغاز

کوئٹہ میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے آپریشن کا آغاز

اسلام آباد(اپنے نمائندہ سے) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں 700 سے زائد اہلکار شریک ہوئے۔فرنٹیئر کور (ایف سی) کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر تصور ستار نے میڈیا بریفنگ کے دوران آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں شروع کیا گیا جس میں مختلف ایجنسیوں کے اہلکاروں نے حصہ لیا، جن میں پولیس، انٹیلی جنس بیورو اور ایف سی کے اہلکار شامل ہیں۔سیکٹر کمانڈ ایف سی کا کہنا تھا کہ پشتون آباد میں کیے جانے والے آپریشن میں مرد ڈاکٹرز، خواتین ڈاکٹرز اور خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا جبکہ اس دوران لوگوں میں ادویات اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ آپریشن شام تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم اس سے قبل علاقہ عمائدین اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔بریگیڈیئر تصور ستار نے بتایا کہ پشتون آباد کو 4 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا اور ہر سیکٹر کی کمان ایک لیفٹیننٹ کرنل کے سپرد کی گئی جبکہ تمام سیکٹرز میں 6، 6 اہلکاروں پر مشتمل متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر تلاشی لے رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) بلوچستان پولیس عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا بنیادی مقصد اس علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر صاف کرنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس آپریشن میں علاقے کے 500 سے زائد گھروں کی تلاشی ہو چکی ہے جبکہ مزید 2 ہزار 500 سے زائد گھروں کی تلاشی لی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply