• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیر داخلہ کی ایک مرتبہ پھر فیض آباد دھرنا ختم کرنے کی اپیل

وزیر داخلہ کی ایک مرتبہ پھر فیض آباد دھرنا ختم کرنے کی اپیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے میں موجود شرکاء سے ایک مرتبہ پھر دھرنا ختم کرنے کی اپیل کردی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھی ختم نبوت کے حوالے سے اتنی ہی حساس ہے جتنے دھرنے والے ہیں تاہم یہاں یہ سوچنا کہ حکومت اس قانون پر سمجھوتہ کر لے گی، ممکن نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ختمِ نبوت کے قانون کی محافظ پاکستان کی پارلیمنٹ اور پاکستان کے عوام ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنے اور اس کے شرکاء کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنے والے لوگ پاکستانیوں میں اشتعال پیدا کر رہے ہیں اور حقائق کے برخلاف پروپگینڈا میں مصروف ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کی وجہ سے 8 لاکھ سے زائد افراد محصور ہوگئے ہیں۔انہوں نے دھرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والے کیوں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جلسوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے معاملے پر لوگوں کو مشتعل کرنا مناسب نہیں تاہم وفاقی وزیر نے مذہبی جماعتوں کی جانب سے دیے گئے دھرنے میں شریک رہنماؤں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والے اشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب کریں۔انہوں نے ملک بھر کے علماء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو کشیدگی کی جانب دھکیلنے کی کوششوں سے بچائیں۔احسن اقبال نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کوئی سیاسی جماعت دھرنے کو آئندہ انتخابات کے لیے اپنا لانچنگ پیڈ بنانا چاہتی ہے تو وہ کھل کر سامنے آئے۔پاکستان کے آئین میں ختمِ نبوت کے قانون کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ قانون مزید سخت ہوگیا ہے بلکہ جو ابہام اس میں موجود تھا وہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply