اتفاق۔ اے وسیم خٹک

اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر ملک کی بہتری کے لئے اکٹھا ہونے کی منصوبہ بندی کی اور تمام جماعتیں ایک دفعہ پھر اکٹھی ہوئیں کہ اگر ہمارا مقصد ایک ہے تو ہم دور دور کیوں ہیں؟

انہیں اس بات کا یقین ہوچلا تھا کہ اکٹھے ہوکر وہ اپنا مقصد حاصل کر سکتے ہیں. اگر وہ پھر سے ایک مٹھی ہوجائیں تو بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں. اس لئے اکھٹے ہوکر انہوں نے فیصلہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ہم سب ایک ہیں.

Advertisements
julia rana solicitors london

کیونکہ ہمارا رسول ایک ہے، اللہ ایک ہے اور قرآن بھی ایک ہے تو ہم کیوں ایک نہیں، اس دوران مسجد سے اذان کی صدا بلند ہوئی اور سب پارٹیوں کے اراکین نے اپنی اپنی مساجد کی جانب قدم اُٹھا لئے کیونکہ اُن کا اتفاق تھا!

Facebook Comments

اے ۔وسیم خٹک
پشاور کا صحافی، میڈیا ٹیچر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply