• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسحٰق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے عہدے سے برطرف کیے جانے کا امکان

اسحٰق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے عہدے سے برطرف کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اعلیٰ حکومتی سطح پر وفاقی وزیرِ خزانہ اسحٰق ڈار کو ان کے عہدے سے تبدیل کیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نےمیڈیا کے نمائندوںکو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کے پاس اسحٰق ڈار کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے سوا دوسرا کوئی آپشن موجود نہیں ہے اور یہ فیصلہ بھی سابق وزیرِاعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی رضامندی کے بعد لیا جارہا ہے۔تاہمس بات کی تصدیق نہیں ہوئی  کہ اسحٰق ڈار کے بعد ایک مشیر خزانہ کا تقرر کیا جائے گا یا پھر رکن قومی اسمبلی میں سے ایک باقاعدہ وزیر نامزد کیا جائے گا جبکہ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ اس عہدے کے لیے ایک غیر منتخب نمائندے کا تقرر کیا سکتا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس مشاورت کے لیے فہرست بھی تیار کی جا چکی ہے جس میں پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزیرِ خزانہ رہنے والے شوکت ترین اور سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عہدے پر فائز رہنے والے عشرت حسین کے نام سرِ فہرست ہیں۔علاوہ ازیں اس فہرست میں مزید نام بھی موجود ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply