یوم دفاع وشہدا:پاک فوج نے نئی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع و شہداء کے مناسبت سے مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے  سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اور مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹ میں غازیوں اور ان کے اہل خانہ کے جذبے کو سلام پیش  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یوم دفاع اور شہداء پر اپنے شہداء، غازیوں، ان کے خاندانوں کے جذبے کو سلام۔ شہداء، غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام۔  انہوں  نے ٹویٹ میں شہدائے پاکستان، ہمارا فخر کے الفا ظ بھی لکھے.

julia rana solicitors

یاد رہے کہ  پاک فوج کی جانب سے اس سے پہلے بھی مختصر دورانیے کی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جن میں غازیوں ، شہدا اور ان سے جڑے رشتوں کے جذبات کی عکاسی کی گئی ہے۔ پاک فوج یوم دفاع و شہدا کے مناسبت سے  اس ہفتے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply