40 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا پلان تیار

اسلام آباد: حکومت نے 40 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا پلان تیار کر لیا۔

حکومت نے کامیاب پاکستان پروگرام 29 جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جس کی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کو تیاریوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ اس موقع پر شوکت ترین نے کہا کہ وزیر اعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور ملکی سطح پر کامیاب پاکستان پروگرام 29 جولائی سے لانچ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرض پروگرام کا حصہ ہوں گے جبکہ ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے۔

اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے لیے اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ کامیاب کسان پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لیے رقم ملے گی جبکہ حکومت ہر خاندان میں سے ایک فرد کو ٹیکنیکل کی تعلیم بھی دے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply