• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد خودکش حملہ؛ مبینہ دہشت گرد ،2سہولت کارگرفتار

اسلام آباد خودکش حملہ؛ مبینہ دہشت گرد ،2سہولت کارگرفتار

سکیورٹی ادروں اور سی ٹی ڈی کی جانب سے اسلام آباد میں حلمہ کرنیوالے مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کی گئی تھی جس کی شناخت موبائل سم سے ہوئی۔پولیس نے مبینہ دہشت گرد اور 2سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد کو تھانہ ترنول کی حدود سےخفیہ اداروں کی معلومات اور جدید سائنسی تیکنیک کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے دو سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر کو ہونے والے خود کش دھماکہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی۔خود کش حملہ آور کی شناخت موقع سے ملنے والے موبائل سم سے ہوئی جو اسی کے نام پر تھی ۔حملہ آور کا نام ثاقب الدین عمر بائیس سال اور وہ کرم ایجنسی کا رہائشی تھا ۔خود کش حملہ آور نے 22 دسمبر کو ضلع کرم سے صوابی کا سفر کیا ۔حملہ آور رات صوابی میں گزارکروہ وقوعہ کی صبح ہی اسلام آباد پہنچا تھا۔خودکش حملہ آور 10 سے 12 کلوگرام باردو سے بھری جیکٹ پہنے ہوئے تھا۔خودکش حملہ آور کو راولپنڈی کے ایک رہائشی شخص کی جانب سے مدد فراہم کی گئی تھی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply