جارجیا کے وزیر اعظم ایراکلی غاریباشویلی نے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں کمی اور ملک میں معیاری ادویات کے داخلے سے متعلقہ فیصلے کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکی سے خریدی گئی ادویات چند ہفتوں میں میڈیکل اسٹوروں میں تقسیم کر دی جائیں گی۔
غریباشویلی نے تبلیسی میں سرکاری عمارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ادویات کا انتہائی مہنگا ہونا ناقابلِ قبول ہے۔ ہم نے قیمتوں میں کمی کا آسان طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ آئندہ ہفتے سے ہم ترکی سے درآمد کردہ ادویات میڈیکل اسٹوروں پر بھیجنا شروع کر دیں گے۔ دواساز کمپنیوں کے درآمد کنندگان ترکی سے معیاری اور سستی ادویات خریدنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ میری معلومات کے مطابق آئندہ ہفتے سے ادویات میڈیکل اسٹوروں پر پہنچنا شروع ہو جائیں گی”۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم غریباشویلی نے گذشتہ ماہ جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ” ہم نے ترکی سے معیاری اور سستی ادویات درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے”۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں