ٓآئل ٹینکر دھماکے میں متعدد ہلاکتیں

کابل(نیوز ڈیسک) افغانستان کے صوبے پروان میں آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ پروان کے شہر چاریکر میں آئل ٹینکر پھٹنے سے 8 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا جس کے باعث دھماکے میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔جب کہ شدید زخمی ہونے والے 16 افراد کو طبی امداد کے لیے کابل بھیج دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply