روٹھوں کو ملانا… اصلحوا ذات بینکم

دین کے ہر شعبہ میں اپنی طبیعت کے میلان کے مطابق حسب استعداد اپنی صلاحیت لگانا باعث سعادت ہے، مگر ایک شعبہ تقریبا امت سے ختم ہوچکا ہے جس کے احیا کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے. اس شعبہ کو حدیث میں تمام نفلی عبادات سے افضل قرار دیا گیا ہے. یہ شعبہ ہے ناراض مسلمانوں میں صلح کرانا اور اس کام کو مقصد بناکر پوری ذمہ داری سے انجام دینا، اور اس کام میں مایوسی اور سستی کو قریب نہ آنے دینا. سب سے پہلے خاندان میں اس کا اہتمام کیا جائے اور جائزہ لے کر فریقین سے بار بار صرف اللہ کے لیے ملا جائے. یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مستقل سنت ہے. نفلی عبادات کا وقت اس پر صرف کریں. تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس کا اہتمام کریں. قرآن مجید میں اس پر خیر کا وعدہ فرمایا گیا ہے. سیرت میں صلح حدیبیہ کے نتیجہ میں امت کو بے شمار خیریں ملی ہیں. گھر کی خواتین کو بھی اس عمل کی ترغیب دیں. کاش امت کا عمومی مزاج صلح کا بن جائے.

Advertisements
julia rana solicitors london

افادات مولانا عبد الاحد بلال صاحب

Facebook Comments

حافظ صفوان محمد
مصنف، ادیب، لغت نویس

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply