• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جبری جسم فروشی‘ کیلئے قید دو خواتین بحریہ ٹاون سے بازیاب

جبری جسم فروشی‘ کیلئے قید دو خواتین بحریہ ٹاون سے بازیاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس  کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاون کے ایک مکان سے مبینہ طور پر جبری جسم فروشی کے لیے قید کی گئیں دو خواتین کو چھاپہ مار کر بازیاب کرالیا گیا۔لوئی بھیر پولیس نے بحریہ ٹاؤن کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔بہاولپور کے رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے بہنوئی نے انکی بہن کو 2 لاکھ روپے کے عوض بیچ ڈالا تھا جس کے بعد کسی طرح ان کی بہن نے رابطہ کر کے بتایا کہ انہیں بحریہ ٹاون کے فیز 6 میں ایک گھر پر قید کیا گیا ہے۔لوئی بھیر کی پولیس نے گھر پر چھاپے کے دوران دو خواتین کو بازیاب کرایا جنہیں زنجیروں سے جکڑا ہوا تھا۔جبکہ دیگر دو مرد اور 5 خواتین سمیت 7 افراد کو چھاپے کو دوران حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے 1.4 کلو چرس بھی بر آمد ہوئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مرد جسم فروشی کے لیے خواتین کو جبری قید میں رکھنے میں ملوث تھے، جبکہ حراست میں لی گئی۔ خواتین مبینہ طور پر سیکس ورکرز تھیں۔پولیس نے بتایا کہ دونوں خواتین نے جسم فروشی سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے انہیں قید میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply