• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسماء زیادتی کیس میں پیشرفت،ایک شخص کا ڈی این اے میچ کرگیا

اسماء زیادتی کیس میں پیشرفت،ایک شخص کا ڈی این اے میچ کرگیا

لاہور: مردان میں ننھی 4سالہ اسماء سے زیادتی اور قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی، فرانزک لیب میں انکشاف ہوا ہے کہ اسما ء کے ساتھ زیادتی کرنے والے کا ایک شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ میچ کرگیا ۔

پنجاب حکومت کے مطابق ،خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 145 افراد کا ڈی این اے سیمپل بھجوایا گیا تھا اور ان میں ایک شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ ننھی اسما ءکے ڈی این اے سے میچ کرگیا ہے ۔

تاہم ڈی این اے اور ملزم کے بارے میں تفصیلات خیبرپختون خوا حکومت اور پولیس کو ہی بتائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی سے 4 سالہ بچی اسما ءگھر سے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی بعد میں اس کی لاش گھر کے قریب واقع گنے کے کھیتوں سے ملی تھی اور ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ بچی کے جسم کے حساس اعضا پر تشدد کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بچی کے جسم سے حاصل کئے گئے 2نمونے پنجاب کی فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے تھے، جن میں سے ایک شخص کے نمونے مقتولہ بچی سے ملنے والے نمونوں سے میچ کرگئے ہیں،تاہم ابھی اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply