• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پہلے سیکس،پھر کام۔بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا انکشاف

پہلے سیکس،پھر کام۔بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا انکشاف

بالی ووڈ  کی بااثر شخصیت ہاروی وائنسٹین کا سیکس سکینڈل سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں اور خاص طور پر فلمی صنعت میں اس معاملے پر بحث جاری ہے۔

ہالی وڈ اور بالی وڈ کے اداکار عرفان خان نے انڈسٹری میں جنسی زیادتیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں بھی کئی مرتبہ جنسی تعلقات کے بدلے میں کام کی آفر ملی تھی۔

اپنی آنے والی فلم ‘قریب قریب سنگل’ کے پروموشن کے موقع پر بات چیت کے دوران عرفان نے بتایا ‘مجھے کئی مرتبہ ایسی پیشکش یا اشارے دیے گئے کہ اگر میں ان کے ساتھ سوتا ہوں تو مجھے کام مل جائے گا۔ اور یہ آفرمجھے مردوں اور عورتوں دونوں کی جانب سے ملتی تھی،لیکن اب میرے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔‘

عرفان خان کا شمار آج بالی ووڈ کے بڑے بڑے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے

عرفان کا کہنا ہے کہ ’لڑکیوں کے ساتھ ایسے واقعات زیادہ ہوتے ہیں۔ ہاں آپ کو نہ کہنے کا حق ہوتا ہے لیکن اگر کوئی شخص بار بار لوگوں کے ساتھ ایسا کرتا ہے تو اس کا پردہ فاش ہونا چاہئیے۔‘ عرفان کہتے ہیں کہ جنسی زیادتی کرنا دراصل ایک بیماری ہے جس کا علاج ضروری ہے۔

بالی ووڈ کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ آج بالی ووڈ ناظرین ہالی ووڈ اور علاقائی فلموں کا رخ کر رہے ہیں اور بڑی بڑی فلمیں ناکام ہو رہی ہیں، شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ فلمساز موضوع کا انتخاب تو کر لیتے ہیں لیکن اسے سمجھنے میں نا کام ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ انصاف نہیں کر پاتے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہالی ووڈ کے بارے میں عرفان خان کا کہنا تھا کہ وہاں ایک سٹار اپنی خاص شبیہ میں بندھ کر نہیں رہتا اور نہ ہی اس کی تشہیر کرتا کیونکہ ان کے لیے کہانیاں اہم ہوتی ہیں اسی لیے وہ اپنی شبیہ کی پرواہ نہیں کرتے اور مختلف اور جرات مندانہ کردار نبھانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply