• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اربوں روپے کی کرپشن، شرجیل میمن کو نیب حکام نے گرفتار کرلیا

اربوں روپے کی کرپشن، شرجیل میمن کو نیب حکام نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)    سندھ کے محکمہ اطلاعات میں 5 ارب 76 کروڑ روپے مبینہ بدعنوانی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل انعام میمن سمیت ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جس کے بعد نیب کی ٹیم نے سابق صوبائی وزیر کو عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پی پی پی کے رہنما سمیت 13 ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔شرجیل میمن اور دیگر ملزمان ضمانت مسترد ہوجانے کے بعد کمرہ عدالت میں موجود رہے، جہاں ان کی گرفتاری کے لیے نیب کی اضافی نفری طلب کی گئی جبکہ رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں کی نفری کو بھی تعینات کیا گیا تھا، تاکہ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جاسکے۔واضح رہے کہ عدالت کے احاطے سے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا، اس لیے نیب کی ٹیم شرجیل انعام میمن کی گرفتاری کے لیے عدالت کے باہر موجود رہی۔شرجیل انعام میمن کی گرفتاری کے دوران شدید بدنظمی ہوئی جبکہ اس دوران وکلا کی کثیر تعداد بھی جمع ہو گئی تھی تاہم انہیں حراست میں لے کر نیب کے دفتر منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر 11شریک ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply