• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رونالڈو مسلسل دوسری مرتبہ فیفا کے بہترین فٹبالر قرار

رونالڈو مسلسل دوسری مرتبہ فیفا کے بہترین فٹبالر قرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مسلسل دوسری مرتبہ فیفا فٹبالر آف دی ایئر بن گئے۔کرسٹیانو رونالڈو ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی کے مقابلے میں کامیاب قرار پائے جبکہ انہوں نے مسلسل دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو 5 مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔دی بیسٹ فیفا فٹبال ایوارڈز کے نام سے تقریب لندن میں منعقد ہوئی جس میں بہترین گول کیپر، کوچ اور خواتین فٹبالر کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔سابق فرانسیسی کپتان اور ہسپانوی کلب کے کوچ زین الدین زیڈازن کو سال کا بہترین کوچ قرار دیا گیا جبکہ اٹلی کے گول کیپر جیان لوگی بفون کو بہترین گول کیپر کے ایواڈ سے نوازا گیا جسے پہلی مرتبہ ایوارڈز میں متعارف کرایا گیا ہے۔سال کی بہترین خواتین فٹبالر کا ایوارڈ ہالینڈ کی لیکی مارٹینز کے نام رہا جبکہ بہترین خاتون کوچ کا ایوارڈ بھی ان ہی کی قومی ٹیم کی کوچ سرینا ویہمن کے نام رہا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply