• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کو تاریخ کے بدترین بحران کا سامنا ہے، جاوید ہاشمی

پاکستان کو تاریخ کے بدترین بحران کا سامنا ہے، جاوید ہاشمی

اسلام آباد(اپنے نمائندہ سے)سینیئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس طرح کے بحران کا سامنا آج ہے ملکی تاریخ میں کبھی نہیں تھا اور ہم زندہ رہنے کے لیے کسی نہ کسی بحران کی تلاش میں رہتے ہیں۔اسلام آباد میں ملکی سیاسی صورت حال کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ‘یہ آئین کے بغیر چلنے والی سرزمین ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہم کسی بحران کی طرف جا رہے ہیں، زندہ رہنے کے لیے ہم کسی نہ کسی بحران کی تلاش میں رہتے ہیں’۔ماضی میں ہونے والی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بد قسمتی ہے کہ 1973 اور 1956 میں اپنی مرضی کے آئین بنائے گئے اور’ آئین کو تبدیل کرنے کے لیے سول و عسکری قوتیں اس کو اپنے پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایمرجنسی پر چلایا جس کے بعد ضیا الحق آئے اور وہ تو خود آئین تھے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ ‘ہم وہ قوم نہیں بن سکے جو اپنے آئین کا احترام کرتی ہیں اورگزشتہ 70 سال میں کبھی ایسا بحران نہیں آیا جو آج ملک میں ہے’۔جاوید ہاشمی نے عدالت عظمیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘پرویز مشرف نے بھی دو مرتبہ آئین توڑا اور عدالت عظمٰی نے مشرف کو آئین میں تبدیلی کا اختیار دیا’۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ آئین سے کھیلنا اور مرضی سے تبدیل کرنا کچھ طبقات کا موروثی کام ہے، ہمارے تین سابق فوجی سربراہ ملک سے باہر تھنک ٹینکس میں بیٹھے ہیں، جن لوگوں کو ہم اپنے جگر کی بوتلیں لگاتے ہیں وہ سبکدوش ہو کر دوسروں کی خدمت کرتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply