صحت اور ہمارے دانت۔۔بشریٰ نواز

صفائی کی بات آئے تو جسم کے ہر حصے کی صفائی بہت ضروری ہے جسم کے حصوں میں ہمارے دانت بھی باقی  اعضا ء جیسی ہی اہمیت کے حامل ہیں، دانت ہماری شخصیت کے آئینہ دار ہوتے ہیں ، دانت اگر چمکدار اور بے داغ ہوں تو ملنے والے شخص پر ہماری شخصیت کا ایک اچھا تاثر پڑتا ہے۔

دانتوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ،اگر دانت سلامت ہیں تو صحت سلامت ہے، دانتوں کا مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ چمکدار ہونا بھی ضروری ہے۔

دانت صرف کیمیائی ٹوتھ پیسٹ  سے ہی چمکدار نہیں ہو سکتے بلکہ دانتوں کی صحت کا سامان ہماری روزمرہ کی غذا میں موجود ہے جیسے کہ پھل جن میں سیب سٹرابیری سیب میں میلک ایسڈ پایا جاتا ہے یہ ایسڈ ہی ہمارے دانت قدرتی طور پر چمکاتا ہے ۔سٹرابیری بھی سیب کی طرح ایک لذیز پھل ہے اس میں بھی میلک ایسڈ موجود ہے اس میں ایک اور ایلا جیٹا نینس نامی ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو ہمارے منہ میں سوزش اور زخم پیدا کر نے والے جراثیم کو ختم کرتا ہے ۔اس میں شامل وٹامن سی ہمارے مسوڑھوں کی سوجن دور کرنے کے لیے مفید ہے ،پانی اللہ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک ضروری نعمت ہے زیادہ پانی پینے سے دانت تیزابی اور غذائی ذروں سے محفوظ رہتے ہیں اسی لیے تاکید کی جاتی ہے کہ ہر کھانے کے بعد کلی کریں ،دانت صاف کرنے کے لیے مسواک بھی بہترین ہے، ڈاکٹر کہتے ہیں ہمارے منہ میں جراثیم کی سات سو سے زیادہ اقسام نے ٹھکانا بنا رکھا ہے،

پاکستان کا نظام صحت، اس قدر بوجھ کا اہل نہیں۔۔عمر عبدالرحمٰن

اگر دانت میں سوراخ ہو جائے تو وہاں بھی جراثیم اپنا ٹھکانا بنا لیتے ہیں، جراثیم مسوڑھوں کو بھی کمزور کر دیتے ہیں اس کا یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ دانت نکلوانے پڑتے ہیں کچھ لوگ اپنے دانتوں سے بہت لاپروائی برتتے ہیں اس لاپروائی کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کی دانتوں پر زرد رنگ کی تہ جم جاتی ہےیہ تہ بھی جراثیم کے چمٹنے سے بنتی ہے اسے plaque کہا جاتا ہے پلاک پیدا ہونے کی وجہ ہی یہی ہے کہ ہم کھانا کھانے کے بعد دانت صاف نہیں کرتے دانتوں پر پلاک کا ہونا خطرناک عمل ہے وجہ یہ ہے کہ جب غذائی ذرات پر جراثیم اپنا ٹھکانا بنالیں تو وہ جراثیم تیزاب بناتے ہیں تو اس تیزاب سے دانتوں کے ٹوٹ پھوٹ کے عمل کاآغاز ہوتا ہے انسان اگر باقائدگی سے اپنے دانتوں کی صفائی کی جائے تو یہ تحفہ خداوندی عمر بھر اس کا ساتھ دے سکتا ہے دانت تندرست رکھنے کے لیے کچھ مشوروں پر عمل کیجیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فاسٹ فوڈ اور بازاری مشروبات سے پرہیز کیجیے چینی یا شکر کم استعمال کریں
دن میں  کم از کم دو بار برش کریں
کچھ کھانے کے بعد کُلی کریں
گاجر مولی کھیرا دانت مضبوط کرنے والی غذائیں ہیں انہیں اپنی زندگی میں شامل کریں
ایک ہی برانڈ کی ٹوتھ پیسٹ استعمال نہ  کریں ۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے دانت آخر تک آپکا ساتھ دیں تو ان کی حفاظت کریں!

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply