جب صاب کھانا بانٹنا شروع کریں تو۔۔۔
فیکے تو سب سے پہلے جائے گا۔۔۔
چھیمے ،اس کے بعد تو۔۔۔
ببلو فیر تو۔۔۔
نکے اخیر میں تو کھڑا ہو گا۔۔۔
کوشش کرکے دو دو پیکیٹ لینا۔۔۔
فیکے مجھے پیکٹ پکڑا کر تو فیر لین میں لگ جانا!!!
سمجھ آئی ناں۔۔ تم سب کو!!!
ہاں اماں ۔۔آج تو کھانا ملے گا ناں سب کو!!!
ہاں ہاں آج روٹی کا دن ہے۔۔۔
آج ہم بھوکے نہیں سوئیں گے۔۔۔
اماں تو کیا کرے گی۔۔۔
میں نظر رکھوں کی تم سب پر!!!
او میریا ربّا!!! پچھلے سال دی طرح اَج بھگڈر نہ مچ جائے!!!
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں