• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعلیٰ پنجاب رانا ثناء اللہ سے متنازعہ بیان پر فوری استعفیٰ طلب کریں، مرکزی جمعیت اہلحدیث

وزیراعلیٰ پنجاب رانا ثناء اللہ سے متنازعہ بیان پر فوری استعفیٰ طلب کریں، مرکزی جمعیت اہلحدیث

لاہور(اپنے نمائندہ سے) سینئر نائب صدر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نعم بٹ اور ناظم اعلیٰ پنجاب میاں محمود عباس نے جامع مسجد اہلحدیث 19 بلاک سرگودہا میں آل پاکستان کانفرنس کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمدؐ کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر متزلزل ایمان جزو اسلام ہے، اس حوالہ سے کسی معیار پر سمجھوتہ ممکن نہیں، ختم نبوت کیلئے ہمارے اسلاف کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، ہم ہمیشہ پرامن رہے، مگر بعض شرپسند عناصر تخریبی راہ پر چل رہے ہیں جو کہ کسی بھی طرح ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ اجلاس میں سٹی امیر عرفان اﷲ ثنائی اور ناظم اعلیٰ میاں طاہر محمود، حاجی سعید اختر کوہلی، مولانا یونس آزاد، عبدالجبار سلفی، قاری عمران ربانی، میاں عبدالغفار اور دیگر راہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیؐ کی ناموس پر اپنی جانوں کو بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے، وزیراعلیٰ پنجاب اپنے وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے متنازعہ بیان پر فوری استعفیٰ طلب کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply