• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سوشل میڈیا پر فتوے دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،احسن اقبال

سوشل میڈیا پر فتوے دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،احسن اقبال

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جس کا دل چاہتا ہے فتوے دیتا ہے۔ آئین و قانون میں اس کی گنجائش نہیں ، اگر ایسی کوئی کارروائی کرے گا تو اس کے خلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی ہوگی۔قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اسلام سے متصادم کسی قانون کو بنانے پر پابندی لگاتا ہے۔ اسلامی ملک میں جہاد کا اعلان ریاست کا حق ہے ۔ہر محلے اور مسجد سے جہاد کا اعلان نہیں کیا جا سکتا ۔ کسی کو حق نہیں کہ کسی دوسرے کے قتل کا فتویٰ جاری کرے۔اب وقت آگیا کہ ہم ملک کے اندر ایسے رجحانات کی بیخ کنی کریں جس سے ہماری داخلی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔دشمن ہمیں لڑا نا چاہتا ہے۔ اگر ہم نے یکجہتی کا راستہ اختیار نہ کیا تو پھر ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ جھل مگسی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ ملک حالت جنگ میں ہے۔ بیرون ملک سے ہدایات لیکر مغربی سرحدوں سے دخل اندازی کرکے دشمن نشانہ بنارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے اسپانسرز کو پیغام دیتے ہیں کہ بزدلانہ واقعات سے شکست نہیں دے سکتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply