شریف خاندان کیخلاف نیب رپورٹ نگران جج کو پیش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز کی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ کے نگران جج کو جمع کرا دی۔ ذرائع کے مطابق نگران جج جسٹس اعجاز الااحسن کو سر بمہر لفافے میں رپورٹ جمع کرائی گئی۔ رپورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں دوسری پیشی، اسحاق ڈار کے خلاف نیب گواہوں کے بیانات، سابق وزیر اعظم کے بچوں حسن نواز، حسین نواز، کیپٹن صفدر کے نا قابل ضمانت اور مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ کو بھی پیش رفت رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ احتساب بیورو نے ریفرنسز دائر کئے جانے کے بعد دوسری پیش رفت رپورٹ نگراں جج کو پیش کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply